نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر سے ایسی چیز چوری کہ پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی!

0

ستمبر 30, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

نعیم الحق اور عون چوہدری بنی گالہ میں ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد -پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور عمران خان کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کے گھر سے ملزمان 3 موبائل فون اور60 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر گزشتہ روز چوری کی واردات ہوئی، دونوں رہنما ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں، ملزمان گھر سے عون چوہدری کے 3 موبائل اور 60 ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گئے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل میں عمران خان اور پارٹی سے متعلق اہم معلومات موجود ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ حاصل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے جب کہ نعیم الحق اور عون چوہدری کے گھر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے :-



2017-09-30

Share.

About Author

Leave A Reply