نجم سیٹھی نے جیو ٹی وی چھوڑ دیا

0

جون 4, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

najam

معروف اینکر اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی کے متعلق اطلاع ملی ہے کہ انہوں نے جیو ٹی وی چھوڑ دیا ہے – سینئر صحافی احمد نورانی کے مطابق جیو ٹی وی کی انتظامیہ نے  نجم سیٹھی کے سامنے دو آپشنز رکھی تھیں  کہ وہ جیو کے پروگرام”آپس کی بات” یا کرکٹ بورڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں جس کے بعد نجم سیٹھی نے جیو کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا-احمد نورانی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے جیو نیوز سے وابستہ ایک اور سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے بھی نجم سیٹھی کے استعفیٰ کی تصدیق کی اور ساتھ ہی بڑی خبر بھی دے دی۔

tweet

انہوں نے کہا کہ جیو گروپ کو آئندہ الیکشن کے دوران نجم سیٹھی کے پروگرام سے زیادہ وقت چاہیے تھا لیکن وہ اس بات پر رضا مند نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا پروگرام ترک کردیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نجم سیٹھی جلد ہی پی سی بی میں بہت اوپر جانے والے ہیں-دوسری جانب پی سی بی کی جنرل کونسل کے حالیہ اجلاس میں ایک قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جس میں نجم سیٹھی کو اگلا چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔



2017-06-04

Share.

About Author

Leave A Reply