ملک بھر میں 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

0

23

اسلام آباد : قوم نے 70واں جشن آزادی اس عزم کے ساتھ منایا کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، اسے عظیم سے عظیم تر بنائیں گے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سوچ کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ، ملک کو اندھیروں سے نجات اور ترقی اورخوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

Toop

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی  دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی  اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔

President

جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر ملی نغمے بھی پیش کئے گئے تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ، تینوں سروسز چیفس، وفاقی وزرا ، سفارتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ صدر مملکت نے اس موقع پر قوم سے خطاب کیا۔

PM

وزیراعظم نوازشریف نے جشن آزادی کے موقع پر پی آئی اے کی نئی پریمئر سروس کا افتتاح کیا، اور لندن کے لئے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔

NAVY

مزار قائد اور علامہ اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی ہوئی ،صدر وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پر خصوصی پیغامات میں 14اگست کو کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نام کیا گیا، مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائیں کرائی گئیں،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوئی ۔

Students-at-I-Day-Celebrations-1

جشن آزادی کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ، جشن آزادی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا تھا، ہر طرف قومی پرچموں اورجھنڈیوں کی بہارتھی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

کراچی ، لاہور ، حیدر آباد ، اور جڑواں شہروں سمیت متعدد شہروں میں میں اتوارکو صبح 6 بجے سے دن12 بجے تک موبائل سروس بند رہی ۔

18

اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے اسلام آباد کی شاہراہوں اورپلوں پر سائن بورڈ آویزاں کئے گئے جن پر تحریک آزادی کےلئے قربانیاں دینے والے اہم رہنماﺅں کی تصاویر اور وطن عزیز کے بسنے والوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی گئی ہے۔

19

دفترخارجہ میں آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا موضوع ”مقصد کےلئے فن“ ہے ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے نمائش کا دورہ کیا۔

20

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اقبال ہال میں قومی پرچم لہرایا گیا، پاکستان ریلوے کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے چلائی جانے والی خصوصی ٹرین راولپنڈی سے دیگرشہروں کیلئے روانہ ہوئی ، یہ آزادی ٹرین پشاور سے کراچی تک پاکستان کے چاروں صوبوں کے اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پاکستان کی ثقافت کے رنگ بکھیرتی آئندہ ماہ اختتام پذیر ہوگی۔

22

 13 اور14اگست کی درمیانی شب اسلام آباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام شکرپڑیاں پریڈ گراﺅنڈ جبکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر اسلام آباد میں شاندار آتشبازی کا اہتمام کیا گیا ۔

21

دنیا بھرمیں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ،جہاں پاکستانی ہائی کمشنراور سفیر وں نے پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔

جشن آزادی کے موقع پر اخبارات میں خصوصی ایڈیشن شائع کئے گئے جس میں قیام پاکستان کےلئے دی جانے والی قربانیوں کو اجاگرکیا گیا جبکہ ٹیلی ویژن چینلز پر خصوصی پروگرام ٹیلی کاسٹ کئے گئے۔

Share.

About Author

Leave A Reply