مقبوضہ کشمیرکے کرکٹرز کا پاکستان سے اظہار محبت کا انوکھا انداز

0

انٹرنیٹ پر ایک وڈیو تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کے گندر بل ڈسٹرکٹ میں 2 ٹیمیں کرکٹ میچ کیلیے آمنے سامنے ہیں، ایک ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہن رکھی ہے جب کہ دوسری ٹیم نے سفید کٹ پہنی ہوئی ہے، میچ شروع ہونے سے قبل احتراماً پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ میچ ایسے موقع پر کھیلا گیا جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔

گندر بل کے مشہور صوفی بزرگ بابا دریا الدین کے نام سے منسوب ٹیم کے پلیئرز نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو مختلف انداز میں اجاگر کرنا چاہتے تھے، ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے، ہم نے کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی، صرف ایک کرکٹ میچ کھیلا ہے جس میں ہم نے اپنے مادر وطن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر موجود اس وڈیو کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 2 کشمیری موسیقاروں نے روایتی سازوں کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ گایا تھا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Share.

About Author

Leave A Reply