معروف کمپنی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے حیران کن اعلان کردیا!

0

لاہور -ایکواسٹار کمپنی نے آئی سی سی چیمپئنزکرکٹ ٹرافی میں شاندار کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کیلئے ایکو اسٹار کی 55انچ ایل ای ڈی ٹی وی کے تحفے کا اعلان کیا ہے۔ ایکواسٹار اور کرکٹ کا ہمیشہ سے ہی ایک خاص تعلق رہا ہے اور فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ایل ای ڈی ٹی وی کے تحفے کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور شاندار جیت پر ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اب ایکو اسٹار کی اس 55انچ کی وسیع اسکرین پر کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوزسکیں گے۔

Image outcome for eco star

ایکو اسٹار کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں ہماراآغاز ناکامی سے ہوا،تاہم شروع میں گر کر ہم سنبھلے اور با لاآخر چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے ،ہم نئے ٹیلنٹ کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل انتہائی خوشگوار دیکھتے ہیں اور امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اب کوئی بھی طاقت مزید کامیابیوں سے نہیں روک سکتی ۔ایکو اسٹار کی 55انچ ایل ای ڈی ٹی وی مکمل HD1601920 x 1080ریزولوشن،وڈیو ،آڈیو اور امیجز کیلئے یو ایس بی پلے بیلیٹی،پی سی ان پٹ آڈیو اینڈ وڈیو،HDMI x 2 Ports, ،اے گریڈ پینل،رئیل کلر انجن،ڈیجیٹل کومب فلٹر،انرجی سیونگ موڈ ،199چینل پروگرام میموری،140واٹ پاور،آٹو پاور آف ،178ڈگری وسیع ویو اینگل اور دیگر خصوصیات سے مزین ہے ۔ایکو اسٹار کوایل ای ڈی ٹی وی کی دنیا میں ایک معتبر نام مانا جاتا ہے اور پاکستان بھر میں ایکو اسٹار کی مصنوعات ڈی ڈبلیو پی گروپ کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے دستیاب ہیں،ملک بھر میں ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکو اسٹار کی مصنوعات کی خریداری پر بعد از فروخت سروس کی ضمانت کی سہولت فراہم کرتے ہیں :-

Share.

About Author

Leave A Reply