معروف عالم دین علامہ احمد علی قصوری کو سپرد خاک کردیا گیا

0

اگست 30, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

لاہور -جمعیت علماء پاکستان کے سابق مرکزی رہنما اور معروف عالم دین علامہ احمد علی قصوری کو آہوں اورسسکیوں کیساتھ قصور میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ علامہ پیر محمد محب اللہ نوری نے پڑھائی۔ علامہ احمد علی قصوری کی نماز جنازہ میں جسٹس (ر) خواجہ محمد شریف، جسٹس (ر) محمد رفیق اختر، خواجہ احمد حسان، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، ، جسٹس (ر)نذیر احمد غازی، علامہ راغب حسین نعیمی، پیر میاں محمد حنفی سیفی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،، علامہ غلام محمد سیالوی، مفتی محمد خان قادری، علامہ پیر منیر احمد یوسفی، شیخ الحدیث حافظ عبدالستار سعیدی، فرید احمد پراچہ، علامہ نیاز حسین نقوی، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، میر محمد آصف اکبر، علامہ غلام نصیر الدین نصیر، علامہ خلیل الرحمن قادری، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد عمران اور دیگر شریک تھے۔علامہ احمد علی قصوری کی دوسری نماز جنازہ قصور میں ادا کی گئی جس میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی راہنماؤں اور دانشوار حضرات کا کہنا تھا کہ علامہ احمد علی قصوری نے ساری عمر دین اسلام کی خدمت کرتے ہوئے بسر کی، ان کی اسلام اور پاکستان کیلئے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے ایصال ثواب کیلئے کل بروز بدھ بعداز نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں رسم قل منعقد کی جائے گی :-



2016-08-30

Share.

About Author

Leave A Reply