مشال خان کے نام پر نیا فراڈ سامنے آگیا!

0

مردان -عبد الولی خان یونیورسٹی کے طالبعلم مشعال خان کے تشدد کے بعد قتل نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ مشعال خان کے قتل کے بعد اہل خانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔ لیکن اس دردناک اور افسوسناک واقعہ پر بھی لوگ پیسے بنانے کے طریقے ایجاد کر رہے ہیں جو اس قوم کے مدہ ہونے اور بے حسی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

مشعال خان کے قتل کے بعد اب مشعال خان کے نام پر رقم اکٹھی کرنے والے فراڈیے منظر عام پر آگئے ہیں۔ مشعال خان کے لیے  پاکستانیوں کے دلوں میں ہمدردی  کے جذبات کو دیکھتے ہوئے   موقع پرست لوگوں نے فیس بک اور سوشل میڈیا پر  اپنی اپنی دکانین کھول کر مشعال خان کے نام پر چندے اور مدد کی اپیلیں کرنا شروع کر دی ہیں ۔ ان بلاگز  نما  اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ دل کھول کر  ہماری اس تحریک کے لیے مالی امداد کریں تاکہ یہ رقم ستم رسیدہ  مشعال خان کے گھر والوں تک پہنچائی سکے۔

  اس ضمن میں عوام الناس کو خبر دار کیا جاتا ہے کہ اس قسم کے موقع کی تاڑ میں رہنے والے فراڈیوں سے ہوشیار رہیں ۔ اور کسی قسم  کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم جمع نہ کروائیں ۔ یاد رہے کہ مردان یونیورسٹی میں قتل ہونیوالے مشعال خان  کے اہلخانہ کا تعلق  بھی ایک  نسبتاً خوشحال متوسط گھرانے سے ہے :-

Share.

About Author

Leave A Reply