لاہور میں قانون نے انصاف کا تماشہ لگادیا

0

اکتوبر 9, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

لاہور -جنگل کا قانون اب پرانی بات ، لاہور میں ایک سنیئر وکیل اپنا قانون رائج کرنے چل پڑا ہے ۔ جج کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی سب کمرہ عدالت میں ہوا ۔ کیمرے کی آنکھ اس لاقانونیت کی گواہی بن گئی جسے دیکھ کر آپ کے لئے فیصلہ کرنا مشکل کام نہیں ہوگا ۔ مندر میں رہنے والی بلی بھگوان سے نہیں ڈرتی ۔ جی ہاں جو الفاظ آپ کے کانوں نے سنے وہ ایک وکیل نے جج کو ہی کہے ۔ قانون پڑھ کر ڈگری لینے والے وکیل کو سیشن جج نے باور بھی کرایا کہ وہ کتنا بڑا جرم کر رہے ہیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج حسن رضا نے ایک کیس کی سماعت شروع کی تو وکیل آصف بشیر انہیں روکنے آ گئے ۔ قانون کے رکھوالے بھی یہ سب کام دیکھ رہے تھے مگر بس دیکھتے رہے ۔ جانتے تھے روکا تو انجام کیا ہوگا۔ کمرہ عدالت جہاں قانون عبادت سمجھا جاتا ہے وہ بھی اس توہین پر آنسو بہا رہا ہوگا :-



2016-10-09

Share.

About Author

Leave A Reply