فیڈرر نے نڈال کو ہرا کر میامی اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

0

فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں بھی 4-6 سے فتح پاتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ فوٹو : فائلفیڈرر نے دوسرے سیٹ میں بھی 4-6 سے فتح پاتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ فوٹو : فائل

فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں بھی 4-6 سے فتح پاتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔ فوٹو : فائل

فلوریڈا: سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو شکست دیتے ہوئے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں فیڈرر نے روایتی حریف کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں 0-2 سے مات دی۔ پہلا سیٹ فیڈرر نے 10 بریک پوائنٹس کے بعد اپنے نام کیا۔ دوسرے مقابلے میں نڈال نے بھرپور جدوجہد کی لیکن وہ سوئس ماسٹر کا مقابلہ نہ کر پائے اور فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں بھی 4-6 سے فتح پاتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ کر لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائرمیں ناکامیوں پرتھائی لینڈ فٹبال ٹیم کے کوچ مستعفیٰ

اس فتح کے ساتھ 35 سالہ سوئس اسٹار کے کیریئر میں ٹائٹلز کی تعداد 91 ہو گئی ہے جبکہ یہ 2017 میں ان کا تیسرا ٹائٹل ہے۔ انہوں نے رواں سال 19 مقابلوں میں فتح حاصل کی جبکہ صرف ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Share.

About Author

Leave A Reply