فیصلہ میاں صاحب کے خلاف آئےگا، پرویز مشرف

0

جون 19, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Musharraf1

سکھر ، کراچی ( این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے عام تاثر یہی مل رہا ہے کہ فیصلہ میاں صاحب کے خلاف ہو گا ، اللہ جے آئی ٹی کو ہمت دے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ ہی فیصلہ کرے ،سکھر کے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اہم دور سے گزر رہا ہے ، دعا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میاں صاحب کیخلاف فیصلہ دیں ، کیونکہ میاں برادران قصور وار ہیں اور انہیں سزا ملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تیسری سیاسی قوت بنانے کی کوشش کر رہا ہوں ، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سے دبئی میں اتحاد کیلئے ملاقاتیں جاری ہیں ، جبکہ تمام جماعتیں حکومت مخالف اتحاد بنانے پر متفق ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد تشکیل دیں گے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ضرور آئوں گا، جب دیکھوں گا کہ اکیلا نہیں پاکستان آجائوں گا۔



2017-06-19

Share.

About Author

Leave A Reply