فوج نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی ، عمران خان

0

اپریل 17, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

19

اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا،آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی ، افغان سفیرسے ملاقات کے بعد قمر باجوہ سے ملاقات کی، آرمی چیف سے ایک گھنٹے ملاقات میں فاٹا کے انضمام، پاک افغان بارڈر کی بندش کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ میں نے آرمی چیف سے انتخابات سے متعلق بھی بات کی اور ان سے کہا کہ شفاف انتخابات میں ہی جمہوریت ہے، آرمی چیف نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے شفاف الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف میں ملاقات کے دوران کہا کہ کہ تحریک انصاف 2013 جیسا الیکشن نہیں ہونے دے گی،جس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں مدد کریں گے اور وہ بحیثیت ادارہ چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات ہوں ۔افغان سرحد بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوتا ہے اس لئے ان معاملات پر بھی آرمی چیف سے گفتگو کی، ان سے ملاقات میں زیادہ فوکس خیبر پختونخواہ کے مسائل پر تھا۔



2017-04-17

Share.

About Author

Leave A Reply