فحش مناظر چلانے پر اے آر وائی کو نوٹس جاری!

0

اپریل 11, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایچ بی او چینل پر انتہائی فحش اور غیر اخلاقی مناظر نشر کرنے پر اے آر وائی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایچ بی او چینل پر 10 اپریل کو صبح ساڑھے 7 بجے ایک فلم نشر ہوئی جس میں نہایت ہی فحش اور غیر اخلاقی مناظر نشر کیے گئے، مذکورہ فلم کا موضوع اور نشر ہونے والے مناظر پاکستانی ٹی وی ناظرین کیلئے کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔پیمرا نے غیر اخلاقی مناظر نشر کرنے پر ایچ بی و او چینل کی انتظامیہ کو 18 اپریل تک کیلئے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ ایچ بی او امریکی ٹی وی چینل ہے جس پر فلمز اور ڈرامہ سیریلز نشر کی جاتی ہیں۔ مشہور زمانہ ٹی و ی سیریز گیم آف تھرونز بھی اسی چینل کی پروڈکشن ہے۔ پاکستان میں ایچ بی او چینل اے آروائی کمیونیکیشن کے اشتراک سے چلایا جاتا ہے :-

View design on TwitterView design on Twitter




2017-04-11

Share.

About Author

Leave A Reply