غیر سیاسی تقریب کو سیاسی بنانے کی اجازت نہیں، ڈی جی پی آر ریلوے

0

اپریل 22, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

لاہور -پاکستان ریلوے کے ڈی جی پی آر نجم ولی خان نے ” گو نواز گو“ کے نعرے لگانے پر گرفتار کیے گئے طلبہ کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص جو غیر سیاسی تقریب کو سیاسی بنانے کی کوشش کرے گا اسے حراست میں لیا جائے گا۔  تاہم طلبہ معافی نامہ لکھوانے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی آر پاکستان ریلوے نجم ولی خان نے طلبہ کی گرفتاری کے حوالے سےموقف دیا کہ اگر کوئی بھی شخص کسی غیر سیاسی تقریب کو سیاسی بنانے کی کوشش کرے گا تو ہم اسے گرفتار کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کھیلوں کی ایک تقریب کے دوران خواجہ سعد رفیق کی موجودگی میں طلبہ نے ” گو نواز گو“ کے نعرے لگائے جس پر ریلوے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے آئے ہوئے پانچ ایتھلیٹس کو کوچ سمیت گرفتار کرلیا :-



2017-04-22

Share.

About Author

Leave A Reply