عمران خان کے احتجاج سے عوام متنفر ہو چکے ہیں،دانیال عزیز

0

8-daniyal

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنماء  دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان جس احتجاج کو جمہوریت کا حسن سمجھ رہے ہیں عوام اس حسن سے متنفر ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کو عمران خان کی تقریر پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان تین سال بعد اپنے حلقے میں آ کر کوئی تعمیری کام کرنے کی بجائے احتجاج کر رہے ہیں  ،سٹیٹس کو کے ہاتھوں یرغمال عمران خان سٹیٹس کو کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید راولپنڈی سے منتخب ہوئے لیکن پنڈی کی عوام کی خدمت ن لیگ کر رہی ہے  ،سیاست میں تیزی سے زوال پذیر عمران کسی بھی ملک دشمن سیاستدان کیلئے سبق ہیں انہوں نے کہا کہ جواب مانگنے والے عمران کو خود آف شورکمپنیز ، سٹہ بازی اور پارٹی فنڈز پر جواب دینے ہیں عمران خان جواب مانگنے سے پہلے عوام کو اپنے کرتوتوں کا جواب دیں۔

دانیا ل عزیز نے کہا کہ عمران کے زوال کا یہ عالم ہے کہ اپنی ناکام ریلی کیلئے جشن آزادی کا سہارا لے رہے ہیں، عمران خان مثبت سیاست کرتے تو آج ان کو ریلی کیلئے ٹریفک جام کا سہارا نہ لینا پڑتا۔

Share.

About Author

Leave A Reply