عمران خان پھنس گئے، سپریم کورٹ نے ایکشن لے لیا

0

جولائی 21, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

khan

اسلام آباد:  تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے سپریم کورٹ کو لندن فلیٹ کی مکمل منی ٹریل ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، جو مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی جمع نہ کرائی گئی۔ وقت ختم ہونے پر سپریم کورٹ رجسٹرار نے عمران خان کو یاددہانی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس کے ساتھ عدالت کے 13 جولائی کے حکم کی مصدقہ کاپی بھی بھجوائی گئی۔ نوٹس میں عدالتی حکم پر فوری اور ضروری ایکشن کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عمران خان کو لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کی یاد دہانی کرائی گئی۔ عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت 13 جولائی کو ہوئی تھی۔ جس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے لندن فلیٹ کی منی ٹریل جمع کرانے کیلئے وقت مانگا تھا۔ نعیم بخاری کی درخواست پر ہی سپریم کورٹ نے سماعت 25 جولائی کو مقرر کی تھی۔



2017-07-21

Share.

About Author

Leave A Reply