عمران خان نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے‘ نثار کھوڑو

0

اکتوبر 8, 2016
سیاست

اپنی رائے دیجئے

nisar khoro1

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان کا شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے‘ انہوں نے پارلیمنٹ کی افادیت سے بھی انکار کیا ہے
عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں مانتے تو ان کے ارکان کو استعفے دے دینے چاہئے‘ پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کو آرڈینیشن کمیٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرکے نہ صرف کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ پارلیمنٹ کی افادیت سے بھی انکار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے دفتر میں پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منطق نرالی ہے ایک طرف کہتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو نہیں تسلیم کرتے اور دوسری طرف انہوں نے وزیر اعظم کی دعوت پر اپنی پارٹی کے نمائندے آل پارٹیز کانفرنس میں بھیج دیئے اور دوسری طرف وہ یہ کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس لئے ان کی پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اگر عمران خان پارلیمنٹ کو نہیں مانتے تو ان کے ارکان پارلیمنٹ کو استعفے دینے چاہئیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پارلیمنٹ کسی سیاسی جماعت یا حکومت کا فورم نہیں ہے۔ یہ پورے پاکستان کے عوام کے منتخب نمائندوں کا ایوان ہے۔ عمران خان کی سیاسی اہمیت بھی اسی لئے ہے کہ انہوں نے عام انتخاب میں حصہ لیا اور اسمبلیوں کی نشست حاصل کیں۔ انہیں ان کے مینڈیٹ کی وجہ سے اہمیت دی جاتی ہے اور وہ اس مینڈیٹ سے منکر ہیں۔



2016-10-08

Share.

About Author

Leave A Reply