عمران خان عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہونگے، دانیال عزیز

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اسمبلی اور ہر ادارے میں عمران خان کا سامنا کرینگے اور جو ثبوت ہم سے مانگا جائے گا، فراہم کرینگے۔ (ن) لیگ عدالتوں سے سرخرو ہو گی اور عمران خان جھوٹے ثابت ہونگے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان کے ادارے متاثر ہیں اور وہ اپنی صحیح کارکردگی نمایاں نہیں کر رہے، اس کی وجہ سے یہ مجبور ہیں، وزیراعظم رنگے ہاتھ پکڑے گئے ہیں، پانامہ پیپرز میں ثبوت ہیں اگر وہ ثبوت ہیں تو پھر آج دلائل دیتے ہمیں بھی پتہ ہے پوری دنیا کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی آئی جے جس نے پانامہ پیپرز شائع کئے نے اپنی ویب سائٹ سے نہ صرف وزیراعظم  کانام ڈیلیٹ کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ نہ انہوں کوئی قانون توڑا ہے اور نہ کوئی غلط کاری کی ہے یہاں کنٹینر پر تھیٹر لگا کر اسی طرح بتایا جاتا ہے جیسے 35 پنکچر، گھوڑا ہسپتال، اردو بازار میں بیلٹ پیپر چھپوائے گئے جیسے بتایا گیا بیلٹ بیگز میں میکڈونلڈ کے ریپر ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply