عازمین حج کو لے کر 2پروازیں سعودی عرب روانہ

0

Hajj

پاکستان میں عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔پی آئی اے کے 2پروازیں 648عازمین حج کو لے کرسعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز آج صبح سویرے 328 عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ۔ چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے حج انتظامات سے متعلق اجلاس میں تمام شعبہ جات کے سربراہوں کو ہدایت کی ﷰکہ عازمین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز 320عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہوئی۔

رواں سال پی آئی اے ملک کے دس شہروں سے 265 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 51 ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی ۔نجی ایئرلائنیں ایئربلیو،اور شاہین ایئر تقریبا 53 ہزار عازمین کو سعودی عرب لے جائیں گی ۔ عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن 5 ستمبر کو مکمل ہوگا۔

Share.

About Author

Leave A Reply