ظفر علی شاہ اورپی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان تلخ کلامی

0

zafar-ali-shah

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ اورپی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ووٹ ڈالنے کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے ظفر علی شاہ پر شناختی کارڈ دکھائے بغیر ووٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا،جس پر دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔

ظفر علی شاہ نے کہا کہ آپ ثابت کر دیں کہ میں ظفر علی شاہ نہیں ہوں میں واپس چلا جائوں گا ۔یوسی 30کے پر پرایزائیڈنگ افسر نے کہا کہ ہم نے ظفر علی شاہ کا شناختی کارڈ دیکھ کر ہی انہیں ووٹ ڈالنے دیا ہے۔ بعد ازاں میڈیاسے گفتگو کے دوران ظفر علی شاہ نے بتایا کہ ان کے پاس ان کا اصل شناختی کارڈ موجود تھا اور انہوں نے اسی شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔

Share.

About Author

Leave A Reply