ضلع وسطی، سڑکوں پر کچرا پھینکنے والے گروہ کا انکشاف

0

ستمبر 26, 2017
کراچی

اپنی رائے دیجئے

گھروں سے کچرا جمع کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے ماہانہ بھی وصول کررہے ہیں
مافیا انتہائی طاقتور ہوچکی ہے جنہیں با اثر افراد کی حمایت حاصل ہے
سابق ایڈمنسٹریٹرز کے دور میں اس گاربیج مافیا کو بھاری نذرانوں کے عوض اجازت نامے جاری کئے تھے
کراچی(وقائع نگار خصوصی)ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے ڈی ایم سی میں گاربیج مافیا کیخلاف بڑی کارروائی کا اعلان کردیا ہے جس کیلئے بھرپور تیاریاں کرلی گئی ہیں،ضلع وسطی کے چاروں زونز میں بااثر گابیج مافیا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جو گھروں سے کچرا جمع کر کے نہ صرف شہریوں سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کر رہے ہیں وہی یہ جمع شدہ کچرا ضلع کی سڑکوں وکچرا کنڈیوں میں ڈال دیتے ہیں،ذرائع کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹرز کے دور میں یوسی ایڈمنسٹریٹرز اور ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹرز نے اس گابیج مافیا کو مبینہ بھاری نذرانوں کے عوضاجازت نامے جاری کئے تھے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رہائشی علاقوں میں مذکورہ گاربیج مافیانے افغان باشندوں کو گدھا گاڑیوں پر کچرا جمع کرنے پر لگا رکھا ہے۔مذکورہ کچرا میں ٹین،پلاسٹک اور گتے نکال کر فروخت کردئیے جاتے ہیں جبکہ دیگر کچرے کو مذکورہ گابیج جمع کرے والے افراد ڈی ایم سی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ گاربیچ مافیاانتہائی طاقتور ہوچکی ہے جنہیں بااثر افراد کی حمایت حاصل ہے۔۔ضلع وسطی کی انتظامیہ نے مذکورہ طاقتور مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کی تیاریاں کرلی ہیں،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بتایا کہ گاربیج مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایک سوال کے جواب میں ریحان ہاشمی نے کہا کہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ ہم بن رہے ہیں جبکہ یہ گاربیج مافیا ضلع کو گندگی کا نہ صرف ڈھیر بنارہی ہے اور بھاری ریونیو بھی جمع کر رہی ہے۔



2017-09-26

Share.

About Author

Leave A Reply