صلح نامے پر دھوکے سے دستخط کرائے گئے، ہم صلح نہیں کریں گے، شہید ٹریفک اہلکار کے لواحقین

0

جون 28, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

majeed achakzai

کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کی ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد سامنے آنے والے صلح نامے کا پول کھل گیا ۔شہید کانسٹیبل عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء اللہ نے کہا ہے کہ صلح نامے پر دادا اور چچا سے دھوکے سے دستخط کرائے گئے، مجید اچکزئی سے کسی صورت صلح نہیں کریں گے ۔

No Reconciliation With Majeed Achakzai Muzzam Attaullah

یاد رہے کہ 20 جون کو بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجیداچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سفاکی سے کچل ڈالا تھا جبکہ ڈرائیور یا ایم پی اے کے بجائےمقدمہ نامعلوم افرادکےخلاف درج کرکے معاملہ دبانے کی سرتوڑ کوشش کی گئی تھی۔پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیاگیا۔واقعے کے بعد رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے ٹریفک اہلکار کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔بعد ازاں مجید اچکزئی وگرفتارکرلیاگیا، انہیں کوئٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔عبدالمجید اچکزئی کو ایک دن میں دوبار عدالت میں پیش کیا گیا، پہلی پیشی پر عبدالمجید اچکزئی کا ریمانڈ نہ دیاجاسکا ، تاہم دوسری پیشی پر ان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمجید اچکزئی میڈیا کوریج پر صحافیوں پر برہم دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس نے پہلے سے بلا رکھا تھا، بے شرم کہیں کے ۔عبدالمجید اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو کل کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو تو نہیں ملی، ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو مل گئی۔



2017-06-28

Share.

About Author

Leave A Reply