صف اول کے پاکستانی سیاستدان انتقال کر گئے

0

اکتوبر 23, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

x7

کراچی ۔ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کے والد اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما وسابق سینیٹر سید قمر الزمان شاہ اتوار کو کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سید قمر الزمان شاہ کی نماز جنازہ پیر کو حیدرآباد میں ادا کی جائے گی جبکہ سید نوید قمر اس وقت سرکاری دورے پر لندن میں موجود ہیں۔ پیر کو ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین کا انتظام حیدرآباد میں ہوگا۔ مرحوم قمر الزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سینئر سیاستدان اور کاشتکار رہنما ء اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے سید نوید قمرکے والد اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر کے دادا سید قمرالزمان شاہ کے انتقال پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے، مرحوم قمرالزمان شاہ سابق سینیٹر اور سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے بانی رہنما تھے، بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے:۔



2016-10-23

Share.

About Author

Leave A Reply