صبح سویرے: بھینس کالونی میں شراب خانے کے باہر احتجاج

0

ستمبر 26, 2017
کراچی

اپنی رائے دیجئے

شراب کی خالی بوتلیں پھینکنے پر بچوں کو اسکول لے جانے والے والدین نے احتجاج شروع کیا تھا
کیل وائن شاپ کے مالک اور منیجر نے مسلح کارندوں کے ہمراہ حملہ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا
پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا شراب خانہ بند نہ کرایا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینگے،علاقہ مکین
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح بھینس کالونی میں شراب خانے کے باہر شراب کی خالی بوتلیں پھینکنے پر علاقہ مکینوں اور شراب خانے کے مالک میں جھگڑا تین افراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی سرپرستی میں چلنے والا شراب خانہ بند کرانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح سویرے بھینس کالونی میں واقع کیل وائن شاپ کے باہر شرابیوں نے شراب پی کر شراب کی خالی بوتلیں پھینک دی تھیں جس سے اسکول جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا تھا اس دوران جب والدین نے احتجاج کیا تو وائن شاپ کے مالک سنی عرف پانڈا منیجر ریاض نے اپنے مسلح کارندوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا اس دوران مزید افراد بھی آئے اور احتجاج زور پکڑ گیا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے کیل وائن شاپ کو فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر شراب خانہ بند نہ کیاگیا تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔



2017-09-26

Share.

About Author

Leave A Reply