شیخ رشید سے جھگڑنے والے نور اعوان کے ساتھ رات تھانے میں کیا ہوتا رہا؟

0

جون 9, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫نور اعوان شیخ رشید‬‎

اسلام آباد -ملک نوراعوان جنہوں نے گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے جھگڑا کیا تھاجس کےبعدان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اوران کوتھانہ سیکرٹریٹ میں بندکردیاگیاتھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک نوراعوان جومسلم لیگ (ن) جاپان کے صدربھی ہیں ان کوحوالات میں رکھنے کے بجائے تھانے کے ایس ایچ اوکے کمرے میں پروٹوکول دیاگیا۔ ملزم نے گزشتہ رات تو تھانے میں گزاری مگر وہ سلاخوں کے پیچھے ہونے کے بجائے پروٹوکول کے مزے لوٹتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق نور اعوان کے مہمان بھی اسے ملنے آتے رہےجن کی تواضح بھی تھانے کے عملے کے ذمہ رہی اورتھانے کاعملہ ن لیگی رہنماکوملنے کےلئے آنے والے افراد کی خاطرتواضح میں مصروف رہا :-



2017-06-09

Share.

About Author

Leave A Reply