شام کے بعد افغانستان میں، امریکی طیاروں کی بمباری،8پولیس اہلکار ہلاک

0

ستمبر 20, 2016
عالمی حالات

اپنی رائے دیجئے

kabul afghanistan1

امریکی فضائیہ نے صوبہ ارزگان کے شہر شرین کوٹ میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنا ڈالا جس سے ہلاکتیں ہوئیں
پولیس چوکی مکمل تباہ ،یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری غلطی سے ہوئی یا باقاعدہ نشانہ بنایا گیا، حکام کی تشویش
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) شام میں اپنے ہی اتحادی فوجیوں پر فضائی حملے کے بعد افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر امریکی طیاروں کی بمباری میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ نے افغان صوبے ارزگان کے شہر ترین کورٹ میں ایک پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ بمباری کے نتیجے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ چوکی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بمباری کے اس واقعے سے شہر بھر میں شدید خوف و ہراس بھی پھیل گیا۔ مقامی حکام نے واقعہ اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ بمباری غلطی سے ہوئی یا پولیس چیک پوسٹ کو باقاعدہ نشانہ بنایا گیا۔



2016-09-20

Share.

About Author

Leave A Reply