سی پیک کے تحت چین کیساتھ صنعتوں کی منتقلی پر کام کررہے ہیں، احسن اقبال

0

 لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف توانائی کے منصوبے شروع کئے گئے، وزیرداخلہ

 لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف توانائی کے منصوبے شروع کئے گئے، وزیرداخلہ

 واشنگٹن: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات بہترہوں گے جب کہ سی پیک کے تحت چین کے ساتھ صنعتوں کی منتقلی کے منصوبے پربھی کام کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ احسن اقبال نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کی ابھرتی معیشت سے متعلق فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مثبت مالی پالیسیوں کے باعث پاکستان نے مائیکرواکنامک سیکٹر میں ترقی کی ہے، سرمایہ کاری سے ملک میں انرجی کی صورتحال مستحکم ہوئی ہے، انڈسٹریل زون قائم کررہے ہیں جس سے ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک کے تحت چین کے ساتھ صنعتوں کی منتقلی کے منصوبے پربھی کام کررہے ہیں اورامید ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تعلقات بہترہوں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات اور تبصروں سے گریز کرنا چاہیے،احسن اقبال

وزیرداخلہ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے مختلف توانائی کے منصوبے شروع کئے گئے، قبائلی علاقوں سمیت ملک کے دیگر حصوں میں آپریشنز سے سیکورٹی کی صورتحال کافی بہترہوئی ہے اورحکومت کی جانب سے تعلیم کو فروغ دینے، خواتین کو بااختیار بنانے، صحت کی سہولیات اور پاکستان میں غربت کو کم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply