سینئر صحافی کا اسحاق ڈار کے بارے میں بڑا دعوی!

0

ستمبر 24, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

لاہور -سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے لیکن انہیں کوئی گواہ نہیں بنا رہا ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نے فوجی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور یہ باقاعدہ خبر ہے کوئی افواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری قیادت اسحاق ڈار کی آفر کو قبول نہیں کر رہی کیونکہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو اس سے ملٹری کی بھد اڑے گی۔

Image outcome for ‫اسحاق ڈار‬‎

حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار نے جو بیان حلفی دیا اس کی تمام جزئیات مصدقہ ہیں کیونکہ انہوں نے پولیس کو نہیں بلکہ عدالت کو یہ بیان دیا تھا اور آج تک انہوں نے کبھی بھی اس کی تردید نہیں کی۔  ہارون الرشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نیب ریفرنسز میں وعدہ معاف گواہ بننا چاہتے ہیں لیکن انہیں کوئی بناتا نہیں ہے ،لندن میں ان کا مال ہے لیکن انہیں پاکستان واپس آنا پڑے گا :-



2017-09-24

Share.

About Author

Leave A Reply