سکولوں کے بچوں کو دودھ اور بسکٹ دینے کا فیصلہ !

0

اپریل 27, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

1-

لاہور۔ سکولوں میں بچوں کو اب دودھ اور بسکٹ بھی ملیں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ڈراپ آؤٹ کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنا لی۔ ماہانہ وظیفے کے بعد اب بچوں کو سکولوں میں بسکٹ اور دودھ ملے گا۔ ابتدائی طور پر ڈراپ آوٹ پر کنٹرول نہ ہو پانے والے 11 اضلاع کو منصوبے کیلئے چنا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گیارہ تحصیلوں کے ڈیڑھ ڈیڑھ سو سکولوں کے ایک لاکھ سے زائد بچے منصوبے سے مستفید ہونگے۔ وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پروگرام ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔ منصوبے پر ایک ارب اور تین کروڑ روپے لاگت آئے گی اور کامیابی کی صورت میں اس کو دوسرے اضلاع میں بھی پھیلایا جائے گا:۔

 



2017-04-27

Share.

About Author

Leave A Reply