سپریم کورٹ نے پیمرا کو بڑا حکم جاری کردیا!

0

جون 2, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو رمضان کے دوران ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے سے روکتے ہوئے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے گائیڈ لائنز کی خلاف وزری سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کے ‘باقاعدہ آرڈر’ جاری ہونے تک انتظار کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے پیمرا نے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ‘رمضان ٹرانسمیشن گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر کارروائی’ معطل کردی ہے۔خیال رہے کہ پیمرا نے مئی 2017 میں رمضان ٹرانسمیشن گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔پیمرا کی جانب سے رمضان کے آغاز سے ہی جیوانٹرٹینمنٹ، سندھ ٹی وی، کے ٹی این اور اے آر وائی ڈیجیٹل کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر سنا دیا ہے۔پی بی اے کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا اہم مقصد’قواعد وضوابط، روایات اور رسوم کی حوصلہ افزائی اور ان کی مقبولیت کو بڑھانا ہے جو عوام کے بہترمفاد میں شامل ہے اور اس سے براڈکاسٹنگ ہاؤسز اور ایسوسی ایشنز کے اراکین کی اعلیٰ اقدار اور بہترکاوشوں کو بہتر کرنا ہے۔تاہم پیمرا کو اس کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پرمیڈیا ہاؤسز کے خلاف کارروائی کا قانونی حق رکھتا ہے لیکن اب یہ معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس ہے :-



2017-06-02

Share.

About Author

Leave A Reply