سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

0


IMG { filter: alpha(opacity=100)!important; }

عمران خان اور شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاناما لیکس سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔

پاناما لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کرے گا۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت وفاقی وزراء کی عدالت میں پیشی کا امکان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاناما لیکس کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جب کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے یکم نومبر تک وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Share.

About Author

Leave A Reply