سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پھر ڈوب گئی

0

اگست 29, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

لاہور-لاہور میں مون سون کی ایک اور موسلادھار بارش نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر نابھہ روڈ کو نالے میں تبدیل کردیا، بارش کے باعث جی پی او چوک میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں اور پانی میں بند ہونے والی موٹرسائیکلوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔شہر میں ہونے والی تیز بارش نے جہاں دیگر نشیبی علاقوں کو ایک مرتبہ پھر ندی نالوں میں تبدیل کیا وہیں پر سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے والی سٹرک بھی ہمیشہ کی طرح برساتی نالے میں تبدیل ہو گئی، واسا کی طرف سے نکاسی آب کے بروقت انتظامات نہ ہونے کے باعث کئی گھنٹے بارش کا پانی جمع رہا، جبکہ سپریم کورٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے بھی دو فٹ سے زائد پانی کھڑا رہا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطہ میں پانی کھڑا ہونے سے وکلا سائلین اور سٹاف کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ عمارت میں محصور ہو کر رہ گئے۔ جہاں وہ پانی اترنے کا انتظار کرتے رہے :-



2016-08-29

Share.

About Author

Leave A Reply