سونے کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 50 ہزار 450 روپے تولہ ہوگئی

0

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720اور دس گرام چاندی کی قیمت617.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔ فوٹو: فائل

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720اور دس گرام چاندی کی قیمت617.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1222 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1222 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 اور42 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہوراسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار 450 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 43 ہزار 242 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720اور دس گرام چاندی کی قیمت617.14 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply