سونا 100روپے تولہ سستا

0

فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3 ڈالر کی کمی سے1248 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوںمیں بالترتیب100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر50800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر43542 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے730 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 625.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply