سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی سزا، پاکستان نے زبردست مثال قائم کردی!

0

جون 10, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

بہاولپور-بہاولپور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کے جرم پر ایک شخص کو سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وکیل کے مطابق اے ٹی سی کےجج شبیر احمد نے 30 سالہ شخص کو سزائے موت سنادی۔ کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کو گزشتہ سال بہاولپور سے گرفتار کیا تھا اور ملتان پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا تھا۔ملزم تیمور رضا نےمبینہ طور پر فیس بک پر ناموس رسالت،صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کے خلاف توہین آمیز مواد شائع کیا تھا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخی پر پہلی مرتبہ سزائے موت جیسی سنگین سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں توہین مذہب اور توہین رسالت ایک مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس معاملے پر کئی افراد کو قتل بھی کیا جا چکا ہے :-




2017-06-10

Share.

About Author

Leave A Reply