سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانےوالوں کے خلاف وزیر داخلہ نے کاروائی کا حکم دے دیا

0

جون 28, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ch nisar

وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی سوشل میڈیا پرفرقہ واریت پھیلانےکی کوششوں کا نوٹس لے لیا ہے اور ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ کو ہدایت کی ہے کہ اس مذموم ایجنڈےکےپیچھےعناصرکی نشاندہی کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت کئی چیلنجزکاسامناہے، قومی اتحاد، یگانگت اورہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہےاتنی کبھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ علمائےکرام فرقہ وارانہ ہم آہنگی کےلیےکرداراداکریں اور تفرقہ بازی، مذہبی منافرت پھیلانےوالوں کےخلاف آوازاٹھائیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف کوٹیلیفون کیا اور کہا کہ فرقہ واریت کوہوادینےوالےملک کےدوست نہیں، تمام علمائےکرام کی مشاورت سےمشترکہ آوازاٹھائی جائے۔



2017-06-28

Share.

About Author

Leave A Reply