سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

0

rain

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے‘اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوگی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، فیصل آباد، ملتان ڈویژن)،خیبرپختونخوا (پشاور، ہزارہ، مردان، کوہاٹ ڈویڑن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم خیبرپختونخوا، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان ڈویژن)، میرپورخاص ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم فیصل آباد، ملتان، ہزارہ اور فاٹا میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کراچی ڈویژن میں بونداباندی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ساہیوال17، ٹوبہ ٹیک سنگھ 09، گجرات01، پاراچنار05، بالاکوٹ02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، دادو44، رحیم یار خان، سکھر، تربت، دالبندین43، شہید بینظیرآباد، روہڑی42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Share.

About Author

Leave A Reply