سائبر کرائم ایکٹ، ملزم کو دو سال کی سزا اور جرمانہ

0

اسلام آباد: انٹرنیٹ پر خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر شیئر کرنے والے مجرم اطہر صفدر کو سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سائبر کرائم ایکٹ دوہزار سولہ کے تحت پہلی سزا سنادی گئی، مجرم کو دوسال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ایف آئی اے کے مطابق مجرم اطہر صفدر نے کیمرے سے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی اور پھر اس قابل اعتراض ویڈیو کو انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ پر پھیلایا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو الزامات درست ثابت ہوئے اور اطہر صفدر نے خود اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد اُسے دو سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

واضح رہے سائبر کرائم ایکٹ کا بل گزشتہ برس ایوان بالا سے منظور ہوا تھا جس کے بعد اُسے باقاعدہ قانونی شکل دی گئی۔

Please follow and like us:

Comments

comments

Share.

About Author

Leave A Reply