زرداری صاحب! قوم کو کتنا بیوقوف بنائیں گے؟ ، خواجہ سعد رفیق کا سوال !

0

اپریل 14, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

12

جیکب آباد ۔ مسلم لیگ نون کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی حکومت گیارہ سو کلو میٹر کی گیس پائپ لائن بچھا رہی ہے، اس کا چار سو میٹر کا ٹکڑا ایک وڈیرے کی زمین سے گزر رہا ہے مگر اس نے جگہ کی فراہمی نوری آباد پاور کمپنی کو گیس دینے سے مشروط کر رکھی ہے اور اس کمپنی میں آدھے سے زیادہ حصہ آصف زرداری کا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اسفتسار کیا کہ زرداری صاحب! قوم کو کتنا بیوقوف بنائیں گے؟ انہوں نے الزامم لگایا کہ یہ پاکستان کی نہیں، اپنے بنگلوں کی ترقی چاہتے ہیں، بولے کام نواز شریف کرتے ہیں، یہ صرف چوری کھاتے ہیں۔ سعد رفیق نے دعویٰ کیا کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کا بوریا بستر گول کر دیں گے، سائیں کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت مہلت دی کہ شاید سدھر جائیں لیکن یہ سدھرنے والے نہیں، بولے، سندھ والو! جواب دو نواز شریف کے ساتھ چلو گے؟ :۔



2017-04-14

Share.

About Author

Leave A Reply