رینجرز اختیارات کا معاملہ ’کچھ لو‘’کچھ دو ‘ کی بنیاد پر طے ہوگا ، آصف زرداری

0

10

اسلا م آباد ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ ایسے نہیں ’کچھ لو‘’کچھ دو ‘ کی بنیاد پر طے ہوگا اور یہ معاملہ وفاق حکومت دیکھ رہی ہے جبکہ میرے کارکنوں کو غائب کرنے میں بھی وفاقی ایجنسیز کا ہاتھ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس کی کمی پوری ہونی چاہیے لیکن وفاق سندھ سے گیس لے کر اپنوں کو دینا چاہتی ہے جبکہ سب سے زیادہ گیس سندھ والے فراہم کرتے ہیں۔میرے خلاف اومنی گروپ کے حوالے سے جو من گھڑت باتیں کی جاتی ہیں میں ان کی تردید کرتا ہوں،میرااومنی گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں انہیں صرف گنا سپلائی کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی اچھے نتائج دے گی میں اور بلاول الیکشن میں لیڈ کررہے ہیں اور میں اپنے سیاسی مخالفین کو پیپلزپارٹی کی کامیاب دور حکومت بنا کر دکھاوں گا۔میں وزیراعظم نہیں بن سکتا اس حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی ۔

آصف زرداری کا کہناتھا کہ ہم 4سال سے رو رہے ہیں کہ ملک میں وزیرخارجہ نہیں ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔اس بار انتخابات اپنے وقت پرہوں گے اور اگر پانامہ کیس کا فیصلہ اگرنوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تووہ کسی اورکووزیراعظم بنائیں گے، مسلم لیگ ن کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہے:۔

Share.

About Author

Leave A Reply