رکن اسمبلی کا نادرا آفس میں ہنگامہ، عملے کو دھمکیاں !

0

جون 6, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

12

اسلام آباد۔ بلوچستان اسمبلی کے رکن نصر اللہ خان زرعے نادرا ریجنل آفس کوئٹہ میں جھگڑ پڑے۔ شجرے کی شق پر عملے سے تلخ کلامی ہو گئی۔ رکن اسمبلی نے عملے کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ چودھری نثار کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔ ڈی جی نادرا بلوچستان نے وزیر داخلہ کو شکایت نامہ بھیج دیا۔ خط میں لکھا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے ایک شخص کا بلاک شناختی کارڈ کھلوانے کے لئے کوئٹہ نادرا آفس آئے۔ ایس او پی دکھانے اور شجرہ کی شق پر سیخ پا ہو گئے۔ ڈی جی نادرا کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جھگڑے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے۔ تھوڑی دیر بعد واپس آئے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر بدتمیزی کرنے اور ساتھی پر حملہ کرنے کی کوشش کے الزامات لگا دیئے :۔



2017-06-06

Share.

About Author

Leave A Reply