رمضان میں45 آئل اور گھی کمپنیاں کیا بیچ رہی تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف سے پاکستان میں کھلبلی!

0

مئی 29, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

راولپنڈی -پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی سیمپلنگ مہم کے نتائج جاری کردئیے ، 92 پاس ، 45 مضر صحت قرار دیدئیے گئے ۔ 14 پراڈکٹس غذائی اجزاء کی کمی پر غیر معیاری قرار، مارچ میں 120 کمپنیوں کی 151 پراڈکٹس کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلئے آئی ایس او سرٹیفائیڈ لیبارٹری پی سی ایس آئی آر بھیجے گئے تھے ۔فیل ہونے والی ہر کمپنی کو 10 لاکھ جرمانہ ، مال مارکیٹ سے ہٹانے کی ہدایت، عوام کو فیل پراڈکٹس استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کوکنگ آئل اور گھی کے تجزیے مارچ میں لئے تھے، تجزیے میں فیل اور مضر صحت قرار پانے والی کوکنگ آئل پراڈکٹس میں کسان سن فلاور کوکنگ آئل ، ایوا سن فلاو ر کوکنگ آئل ، درجہ اول کوکنگ آئل، سحر کو کنگ آئل شامل ہیں ، جبکہ بناسپتی گھی میں سلویٰ، شاہ تاج ، گائے ، سحر، سویرا ، یادگار ، درجہ اول انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دیئے گئے ہیں۔ امبر بناسپتی، پیوررائل پریمیر ، شہباز ، کیئر ، مجاہد بھی تجزیے میں فیل ہو گئے ۔ ایشیا، خیبر ، عسکری ، لطیف ، کوثر، حفیظ ، تازہ، دعا، مہر بناسپتی بھی انسانی استعمال کے لیے مضر صحت قرار دیئے گئے ہیں۔14 پراڈکٹس کے نمونے کم غذائی اجزاء کی موجودگی پر غیر معیاری قرار دیئے گئے ہیں۔ ان میں شان کوکنگ آئل، اسلام آباد، مروہ، ایوین، ایشیاء پیور، ہانڈی، شاہ تاج پریمیم کوکنگ آئل ، داتا، پرائم ، غوثیہ، ممتا، آشیانہ اور مہر بناسپتی، سویا سپریم، انعام، رانی گولڈ، تازہ گولڈ، رحمت، مالٹا بناسپتی غیر معیاری قرار دیئے گئے ۔ تجزیے میں پاس ہونے والی کمپنیوں کی فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ www.pfa.gop.pk پر دیکھی جا سکتی ہے ۔ غیر معیاری قرار دی گئی کمپنیوں کو کوالٹی بہتر کرنے کے لیے 1ماہ کی مہلت دی گئی ہے ۔ 1ماہ بعد تمام نمونے دوبارہ لیے جائیں گے :-



2017-05-29

Share.

About Author

Leave A Reply