راولپنڈی میں ماں نے ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا

0

بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پرحملہ کرچکی ہے، والد مہوش: فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: ٹاہلی موہری میں ماں نے چھریوں سے وار کرکے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری کی رہائشی مہوش کی ڈھائی سال قبل عدنان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی۔ جس سے اس کی ایک ڈیڑھ ماہ کی بیٹی تھی۔ ماں نے اپنی ڈیڑھ ماہ کی بچی شزا کوچھریوں سے وار کر کے قتل کردیا، پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے بچی کے ماں اور باپ کو گرفتار کرکے حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہوش کو اس کے اہل خانہ ذہنی مریضہ قراردے رہے ہیں، اصل حقائق مہوش کے طبی معائنے کے بعد ہی سامنے آئیں گے جب کہ مہوش کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ذہنی مریضہ ہے جو اس سے قبل بھی اپنی بچی پر حملہ کرچکی ہے۔

Share.

About Author

Leave A Reply