دبئی میں شاہد آفریدی کی ایسی فین کے ساتھ تصاویر سامنے آگئیں کہ بھارت کو مرچیں لگ گئیں!

0

اکتوبر 5, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

دبئی -پاکستانی اداکار و اداکارائیں بالی ووڈ کو اپنے سپنوں کی سرزمین سمجھتے ہیں جہاں چھوٹا موٹا کردار حاصل کرنے کیلئے وہ کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوتے ہیں لیکن اصل ہیرو کیا ہوتا ہے ؟ یہ لالہ شاہد آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے لوگوں کو بتادیا ہے۔
ٹی 10 لیگ شروع ہونے جا رہی ہے ایسے میں بڑے بڑے سٹار کرکٹرز اور فلمی ستارے دبئی میں موجود ہیں ۔ اتنے سٹارز کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مداح بھی کثیر تعداد میں دبئی پہنچے ہوئے ہیں اور اپنے پسندیدہ ستاروں کے ساتھ سیلفیاں بنوا کر لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں۔ سیلفیاں بنوانے والے لوگوں میں بالی ووڈ اداکارہ زرین خان بھی شامل ہیں جن کے ساتھ ان کے مداح تصویریں اتروا رہے ہیں لیکن یہ اداکارہ خود کس کی فین ہیں یہ تصاویر دیکھ کر انسان کو اصل ہیرو کی پہچان ہوتی ہے۔

ٹی 10 لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران اداکارہ زرین خان نے شاہد آفریدی کو دیکھا تو فوری طور پر تصویر بنوانے کیلئے موبائل فون نکال لیا۔ زرین خان نے قریب کھڑے ایک شخص سے تصویر اتارنے کی درخواست کی تو ایسے میں دوسری طرف کھڑے ایک اور بندے نے بھی دونوں کی تصویریں اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دیں جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ یہ تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں لالہ کو اصلی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے تو وہیں پاکستانی اداکاروں کو بھی اصل ہیرو بننے کی تلقین کا سلسلہ جاری ہے :-



2017-10-05

Share.

About Author

Leave A Reply