خیبرپختونخوا کی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری

0

اکتوبر 29, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

Image outcome for ‫چوہدری نثار‬‎

اسلام آباد -وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکی رابطہ سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹادی جائیں، خیبرپختونخواسے رابطہ قائم کرنے والی سڑکیں کھولنے کاحکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب900افرادپرمشتمل مسلح جتھے نے اسلام آبادآنے کی کوشش کی، اٹک پل پرروکنے پرمسلح جتھے کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ مسلح جتھوں نے ہاتھاپائی کے دووران ایس ایچ اوکوبھی زدوکوب کیاتھا۔ پولیس کی مزید نفری آنے پرمسلح افرادکاجتھاواپس چلا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹروے پرگزشتہ رات مسلح جتھوں کوروکنے کیلیے محدودرکاوٹ رکھی گئی تھیں ،صورتحال معمول پرآنے پرخیبرپختونخوا کورابطہ کرنے والی تمام سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹائی جارہی ہیں :-



2016-10-29

Share.

About Author

Leave A Reply