خبردار! مری کی سیر کو جانے والی خواتین اس ہوٹل میں کبھی مت جائیں، شرمناک انکشاف

0

ستمبر 2, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

news

مری۔ پاکستانی سیاحت کا ذکر آتے ہی سب سے پہلا نام مری کاشہر کا سامنا آتا ہے۔مری کی سیر کا ذکرہوتے ہی مری کا سفر،وہاں ہوٹل میں رہائش،کھانا اورگھومنے پھرنے سے متعلق تمام منصوبوں پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ ایسے میں جب کسی نے اپنی فیملی کے ساتھ جانا ہو تو وہ سکیورٹی اور پرائیویسی جیسے مسائل کو بھی مدنظر رکھتے ہیں۔ایسے افراد کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی ہوٹل کے قیام کے دوران وہاں موجود واش رومز استعمال کرنے سے قبل تسلی کرلیں کہ کہیں اس پر لگے ہوئے شیشے بلائنڈ ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے مری کے ”عثمانیہ ریسٹورنٹ “کا دورہ کرنے والے دوستوں کے ایک گروپ کی جانب سے  ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر ہرکوئی بوکھلا جائے۔ محمد عادل خان نامی شخص کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے ہم نے 19اگست کو مری میں عثمانیہ ریسٹورنٹ پہنچے جہاں ہمارا ایک دوست واش روم گیا تو اچانک وہاں وجود لوگوں نے قہقہے لگانا شروع کردیئے کیونکہ واش روم کے شیشوں سے ہمارا دوست باآسانی نظر آرہا تھا۔ عادل کے مطابق ہم نے نہ صرف واقعہ کی مذمت کی بلکہ منیجر کو بلا کر شکایت بھی کی لیکن تاحال واش رومز کی حالت جوں کی توں ہے نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کیلئے مختص واش رومز میں بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔عادل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام افراد خود بھی احتیاط کریں اور اپنی عزیز خواتین کو بھی اس سلسلہ میں احتیاط برتنے کی ہدایت کریں۔ مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر وائرل ہو چکی ہے:۔

source:dailypakistan



2016-09-02

Share.

About Author

Leave A Reply