حکومت کا افغانستان کے ساتھ اپنے رویہ پر نظر ثانی کا فیصلہ

0

اکتوبر 2, 2016
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

download-1

سیالکوٹ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں تحریک آزادی کشمیر فتح سے ضرور ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس طرح ماضی میں سمجھوتہ ایکسپریس کا ڈرامہ جھوٹ ثابت ہوا اسی طرح بھارت کی جانب سے رچایا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ بھی جھوٹ ثابت ہوگا ٗبھارتی خفیہ ادارے خود اس طرح کے واقعات گھڑتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی آزادی کے لئے کی جانے والی جدوجہد ایک دن ضرور فتح سے ہمکنار ہوگی اور وہ بھارت کی موت کا پروانہ بنے گی ٗ برہان وانی کی شہادت کے بعد آج بھی کشمیر میں کرفیو نافذ ہے اور لوگ جمعہ کی نماز تک ادا نہیں کرسکتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمارے دشمن کے ساتھ کھڑا ہے تو کوئی بات نہیں ہم بھی اپنے رویہ پر نظر ثانی کرسکتے ہیں ٗ اقتصادی راہداری منصوبہ ایک ایسی شریان ہے جس سے دیگر چھوٹی موٹی شریانیں لاتعلق نہیں ہو سکتیں چاہے وہ افغانستان ہی کیوں نہ ہو، اس منصوبے کی مخالفت بیرونی طاقتوں کے علاوہ اندرون ملک میں بھی ہے تاہم سی پیک منصوبے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی:۔



2016-10-02

Share.

About Author

Leave A Reply