حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی کی خوشخبری سنا دی لیکن کب ؟ خبر میں پڑھئیے !

0

اپریل 7, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

26

اسلام آباد ۔ حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید سنا دی ۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ شارٹ فال رواں ماہ بھی پانچ ہزار میگا واٹ رہے گا ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کے اجلاس میں وزارت پانی کی جانب سے بتایا گیا کہ اپریل میں بجلی کی طلب سترہ ہزار میگاواٹ تک جائے گی اور پیداوار بارہ ہزار میگاواٹ رہے گی۔ وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی نوید بھی سنائی ایڈیشنل سیکرٹری عمررسول کا کہنا تھا کہ رمضان تک تیرہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی ، نومبر تک سی پیک منصوبوں سے بجلی کی ترسیل شروع ہو جائے گی ۔ ایم کیو ایم کے رکن کمیٹی سید وسیم حسین نے بتایا کہ کراچی میں نہ پانی ہے اور نہ بجلی عوام رو رہی ہے، پاکستان کا معاشی حب کہلوانے والے شہر میں بجلی کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔ باسٹھ ارب کی اوور بلنگ پر لکھے گے خط کی کاپی مانگ رہا ہوں لیکن وزارت نہیں دے رہی ۔ کے الیکٹرک کی وجہ سے پینے کے پانی کا بھی بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ پی پی پی کے یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں، وزارت نے انہیں کھلی چھٹی دی ہوئی ہے ۔ انہوں نے پنجاب سے ادھار پانی دینے کی بھی اپیل کر دی ۔ پنجاب پانی آدھا دے دے بعد میں واپس کر دیں گے ۔ کمیٹی میں چیئرمین ارسا مظہر علی شاہ کا سندھ کو پانی کی فراہمی میں تاخیر کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں کے بعد گدو میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلی بار پنجاب کی نہروں کا پانی روک کر سندھ کو پانی دیا گیا۔ پانی کے ذخائر میں ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک فٹ اضافہ ہوا ۔ سندھ کے پانی میں اضافہ کر دیا ہے ، سندھ کو چالیس ہزار کیوسک فٹ پانی کے بجائے پنتالیس ہزار کیوسک فٹ دیا جا رہا ہے  :۔



2017-04-07

Share.

About Author

Leave A Reply