حکمران پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہیں، قمر زمان کائرہ کا انکشاف !

0

مئی 2, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

13

لاہور۔ لاہور کے علاقے پیکو روڑ پر پارٹی اجتماع سے خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمران پیپلز پارٹی سے خوفزدہ ہیں۔ شریفوں کو پتہ ہے کہ انہیں جیالے ہی پنجاب سے نکالیں گے۔ حکمران اگر ہمارے احتجاجی کیمپ سے خوفزدہ ہو گئے ہیں تو پھر بلاول بھٹو کے جلسوں پر ان کا کیا حال ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 4 مئی کو ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائے گی۔ ہم ڈبہ رکھیں گے اور  شو باز  کا نام بدلنے کیلئے عوام سے تجاویز لیں گے۔ یہ  شو باز  کی خواہش تھے جسے جیالے پورا کریں گے۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اب تو عدالت نے کہہ دیا ہے کہ شریف کرپشن میں پکڑے گئے ہیں۔ کائرہ نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے میٹرو کے ریکارڈ کو آگ لگائی، اورنج ٹرین کا ریکارڈ جلایا اور موٹر وے کا ریکارڈ بھی جلا دیا، اب کہیں سپریم کورٹ کا ریکارڈ نہ جلا دیں:۔



2017-05-02

Share.

About Author

Leave A Reply