حکمران اپنے خاندان کے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، سراج الحق

0

گڈگورننس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران اپنے خاندان کے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے جب کہ قوم سیاسی پنڈتوں اور برہمنوں کا مزید طواف نہ کرے۔

لاہورمیں پارٹی کنونشن سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایک نظریے فکر اور جہد مسلسل کا نام ہے، پاکستان کو سیکولر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے امریکا کے دروازے کھلے ہیں وہ وہاں چلے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈگورننس کا اندازہ اس بات سے لگالیں کہ قوم کی بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دے رہی ہیں، قوم سیاسی پنڈتوں اور برہمنوں کا مزید طواف نہ کرے جب کہ میں خود کو اور اپنی جماعت کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، قوم حقیقی جمہوریت اورکرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے تو جماعت اسلامی کو ووٹ دے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے خاندان کے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، چھوٹا بھائی ایک پارٹی میں ہے تو دوسرا دوسری جماعت میں ہوتا ہے،پاکستان میں ایک پھر بادشاہت قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جب کہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لے کر بے روزگار ہے اور خود کشی پر مجبور ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کا خاندان طویل حکمرانی کر رہا ہے،3 بار وزیر اعظم بن گئے اور 1985 سے پنجاب پر قابض ہیں۔

Share.

About Author

Leave A Reply