حسین نواز کی جے آئی ٹی میں خفیہ کارروائی کی حیران کن تصویر لیک ہوگئی!

0

جون 3, 2017
اہم ترین

اپنی رائے دیجئے

اسلام آباد -حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی پیشی کے موقع پر مبینہ تصویر سامنے آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصویر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی زیدی نے جاری کی۔

وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے چار پیشیاں ہو چکی ہیں اور مذکورہ تصویر ان کی اتوار کے روز پہلی پیشی کے دوران کی ہے۔ حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی جتنی بار بلائے گی وہ ان کے سامنے بار بار جائیں گے۔ عام طور پرجے آئی ٹی کی کارروائی کو خفیہ رکھا جاتا ہے اور  اس طرح کی تصاویر جاری کرنے سے پرہیز کیا جاتا ہے تاہم حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت لی گئی تصویر لیک ہونے سے جے آئی ٹی کے بارے میں مزید سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ حسین نواز جے آئی ٹی کے دوممبران سے متعلق تحفظات کا اظہار بھی کر چکے ہیں تاہم جے آئی ٹی کی جانب سے وزیراعظم کے بیٹے کے تحفظات کو مسترد کر دیا گیاتھا، اس طرح تصویر لیک ہونے سے کارروائی کے مزید متنازعہ ہونے کا خدشہ موجود ہے :-



2017-06-03

Share.

About Author

Leave A Reply